مندرجات کا رخ کریں

فیٹ32

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
FAT32
Developer(s)مائیکروسافٹ, Caldera
IntroducedAugust 1996 (Windows 95 OSR2)
Partition IDsMBR/EBR:
Limits
Min volume size
Max volume size
  • بائٹ (with 512 byte sectors)
  • 8 TB (with 2 KB sectors and 32 KB clusters)
  • 16 TB (with 4 KB sectors and 64 KB clusters)
Max file size
  • 2,147,483,647 bytes (2 GiB − 1 byte) (without LFS)
  • 4,294,967,295 bytes (4 GiB − 1 byte)[1] (with LFS)
  • 274,877,906,943 bytes (256 GiB − 1 byte) (only with FAT32+[2])
File size granularity1 byte
Max no. of files268,173,300 for 32 KB clusters
Max filename length8.3 filename with OEM characters,
255 UCS-2 characters[nb 1] when using LFN
Max directory depth32 levels or 66 characters (with CDS),
60 levels or more (without CDS)
Features
Dates recorded
  • Modified date/time, creation date/time (DOS 7.0 and higher only),
  • access date (only available with ACCDATE enabled),[3]
  • deletion date/time (only with DELWATCH 2)
Date range1980-01-01 to 2099-12-31 (2107-12-31)
Date resolution
  • 2 seconds for last modified time,
  • 10 ms for creation time,
  • 1 day for access date,
  • 2 seconds for deletion time
AttributesRead-only, hidden, system, volume, directory, archive
File system
permissions
Partial, only with DR-DOS, REAL/32 and 4690 OS
Transparent
compression
Yes
دو ٹیرا بائٹ کی سیریل اے ٹی اے سولِڈ اسٹیٹ ڈرائیو (SSD)
سیگیٹ کمپنی کی باراکوڈا ہارڈ ڈسک۔ 2003ء میں اس کی گنجائش 160GB تھی جبکہ 2009ء میں ایک ٹیرا بائٹ تھی۔ 2025ء میں اس کی گنجائش 36TB تک پہنچ چکی ہے.


فیٹ32 (FAT32) کمپیوٹر کا ڈیٹا کسی ہارڈ ڈسک (hard disk)، میموری کارڈ، SSD یا کسی اور ڈسک پر ڈیٹا لکھنے کا طریقہ کار ہوتا ہے جو File Allocation Table کا مخفف ہے۔


  • FAT16، FAT32 وغیرہ اور NTFS میموری کارڈ یا کمپیوٹر ڈسک پر ڈیٹا لکھنے کے اصول ہیں۔[4] FAT سسٹم پرانا سسٹم ہے۔
  • MBR اور GPT ڈسک کے دو یا زیادہ حصے بنانے یعنی پارٹیشن (partition) بنانے کے اصول ہیں[5]۔ MBR کا طریقہ کار پرانا سسٹم ہے۔
  • CHS اورLBA ڈسک کے مختلف سیکٹر تک رسائی کے طریقے ہیں (addressing schemes)۔ CHS پرانا سسٹم ہے۔
  • BIOS اور UEFI کمپیوٹر کو اسٹارٹ (boot) کرنے کے طریقے ہیں۔ BIOS کا طریقہ کار پرانا سسٹم ہے۔

اگرچہ یہ سب سسٹم مختلف چیزوں کے لیے بنائے گئے ہیں لیکن یہ سب مل کر ہم آہنگی سے کام کرتے ہیں جس سے کمپیوٹر کئی طرح کے کام انجام دے سکتا ہے۔
FAT32 پرانا فائل سسٹم ہے جبکہ NTFS نیا فائل سسٹم ہے۔ ونڈوز 7 اور اس کے بعد کی ونڈوز FAT32 پر کام نہیں کرتیں۔ Windows XP البتہ FAT32 پر کام کرتی ہے۔

فائل سسٹمز اور پارٹیشن کی اقسام

[ترمیم]

FAT32 پارٹیشنز کی شناخت ماسٹر بوٹ ریکارڈ (MBR) پارٹیشننگ اسکیم سے ہوتی ہے (لیکن جی پی ٹی سے بھی ممکن ہے)۔[6] FAT32 کی دو اہم قسموں کے کوڈز `0B` اور `0C` ہوتے ہیں۔ یہ کوڈ پارٹیشنز تک رسائی اور استعمال کے طریقہ کار میں فرق کی نشان دہی کرتے ہیں۔

فیچر FAT32 0B FAT32 0C
پارٹیشن ٹائپ کوڈ `0B` `0C`
ایل بی اے سپورٹ جی نہیں جی ہاں
INT 13H ایکسٹینشنز جی نہیں جی ہاں
عام استعمال اندرونی نصب شدہ ڈرائیوز (SSDs، HDDs) غیر نصب شدہ میڈیا (SSD ،USB فلیش ڈرائیوز, میموری کارڈ وغیرہ)
پوشیدہ سیکٹر تک رسائی ممکن نہیں۔ رسائی ممکن ہے۔

ونڈو XP (32 bit) ایم بی آر (Master Boot Record) ڈسک پارٹیشن کے لیے بنائی گئی تھی اور جی پی ٹی (GUID Partition Table) پارٹیشن پہ نہ تو انسٹال کی جا سکتی تھی نہ کسی جی پی ٹی ڈسک سے ڈیٹا پڑھ سکتی تھی۔ ونڈو XP (64 bit) کے آخری ورژن جی پی ٹی پر انسٹال تو نہیں ہو سکتے تھے مگر ایسی ڈسک سے ڈیٹا پڑھ لیتے تھے۔
ونڈو وسٹا (x64) اور ونڈو سیون (x64) اور بعد کے ورژن جی پی ٹی ڈسک پر انسٹال اور بوٹ ہوتے ہیں لیکن فیٹ32 ڈسک کا ڈیٹا بھی پڑھ سکتے ہیں۔
اینڈروائڈ سسٹم چونکہ Linux کی بنیاد پر قائم ہے اس لیے EXT4 فائل سسٹم استعمال کرتا ہے۔ اس کے برعکس Apple کے موبائل فون میں APFS فائل سسٹم استعمال ہوتا ہے۔

فیچر FAT32 NTFS
فائل سائز کی حد 4GB 256TB
پارٹیشن سائز کی حد 8TB 256TB
فائل یا فولڈر تک رسائی (ACLs) ہر ایک کر سکتا ہے صرف مجاز افراد کر سکتے ہیں
Encryption (EFS) ممکن نہیں ممکن ہے
محاسبہ ممکن نہیں۔ حساب رکھا جاتا ہے کہ فائل کھولنے کی کتنی کوششیں ہوئی ہیں۔
CHKDSK کا استعمال خود بخود نہیں ہوتا بغیر full scan غلطیاں درست کر لی جاتی ہیں
نگرانی (Journaling) فائل سسٹم کی نگرانی نہیں ہوتی فائل سسٹم کی نگرانی ہوتی ہے

ماہرین کا خیال ہے کہ 8TB تک کی ڈسک کو فیٹ32 پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سے بڑی ڈسک کو NTFS یا کسی اور موزوں فائل سسٹم پر فورمیٹ کرنا چاہیے۔
mac آپریٹنگ سسٹم NTFS کو صرف پڑھ سکتے ہیں۔ لیکں Linux اسے پڑھ بھی سکتا ہے اور اس پر لکھ بھی سکتا ہے۔ اس کے برعکس فیٹ32 فائل سسٹم (جی پی ٹی کے ساتھ) ونڈوز، macOS، لائنکس اور game consoles سب پر کام کرتا ہے۔

لوجکل بلاک ایڈریسنگ (LBA)

[ترمیم]

LBA کا نظام ہر سیکٹر کو ایک منفرد نمبر تفویض کرکے اسٹوریج ڈیوائسز پر ڈیٹا تک رسائی ممکن بناتا ہے۔ یہ پرانے CHS (سلنڈر-ہیڈ-سیکٹر) ایڈریسنگ کے طریقہ کار کی جگہ لے لیتا ہے اور پرانے MBR اور نئے GPT دونوں اسکیموں کے ساتھ کام کرتا ہے۔

فیچر LBA کے ساتھ MBR LBA کے ساتھ GPT
ایڈریسنگ سائز 32 بٹ (2TB ڈسک تک کام کرتا ہے۔) 64 بٹ (بہت بڑی ڈسک پر بھی کام کرتا ہے۔)
پارٹیشن کی حد 4 پرائمری پارٹیشنز (primary partitions) 128 یا زیادہ پرائمری پارٹیشنز
ڈسک کی سائز کی حد 2 ٹیرا بائٹ 9.4 ZB (نظریاتی)
فالتو پن نہیں ہاں (بیک اپ GPT ہیڈر اور ٹیبل)
مطابقت پرانے سسٹمز کی BIOS کے ساتھ کام کرتا ہے۔ نئے سسٹم کی UEFI کی ضرورت ہے (BIOS کی نہیں)

UEFI بمقابلہ BIOS

[ترمیم]

BIOS سے مراد بنیادی ان پٹ/آؤٹ پٹ سسٹم ہوتا ہے جو پرانے کمپیٹروں میں استعمال ہوتا تھا۔ UEFI (Unified Extensible Firmware Interface) نیا سسٹم ہے۔ یہ تیز تر بوٹ ٹائمز، بڑی ڈرائیوز کے لیے سپورٹ اور سیکیور بوٹ (secure boot) جیسی جدید خصوصیات فراہم کرتا ہے۔
جب UEFI سسٹم استعمال ہوتا ہے تو ڈسک کے دوسرے سیکٹر (یعنی سیکٹر نمبر ایک) کے بالکل شروع میں 54 52 41 50 20 49 46 45 لکھا ہوتا ہے جس کا مطلب EFI PART ہوتا ہے اور یہ پارٹیشن GPT ہوتا ہے۔

فیچر UEFI BIOS
بوٹ موڈ (boot mode) GPT اور MBR کو سپورٹ کرتا ہے (بذریعہ CSM) صرف MBR کو سپورٹ کرتا ہے۔
ڈسک سائز سپورٹ 2TB سے بڑی ڈسک کو سپورٹ کرتا ہے۔ 2TB ڈسکوں تک کام کرتا ہے۔
بوٹ کی رفتار تیز تر بوٹ سست بوٹ
یوزر انٹرفیس گرافیکل انٹرفیس، ماؤس سپورٹ متن پر مبنی انٹرفیس، یعنی صرف key board سے چلتا ہے۔
محفوظ بوٹ (secure boot) جی ہاں جی نہیں
پارٹیشن کی حد 128+ بنیادی پارٹیشنز تک 4 بنیادی پارٹیشنز
پری OS ماحولیات اعلیٰ درجے کی (نیٹ ورک بوٹ، وغیرہ) صرف بنیادی

MBR اور GPT میں فرق

[ترمیم]

ایم بی آر اور جی پی ٹی ڈسک کے پارٹیشن بنانے کے دو مختلف طریقے ہیں۔

فیچر MBR GPT
پارٹیشن کی حد صرف چار پرائمری پارٹیشن یا تین پرائمری اور ایک extended 128 پارٹیشن
ڈسک سائز کی حد 2TB تک کی ڈسک کو سپورٹ کرتا ہے۔ 9.4ZB ڈسکوں تک کام کرتا ہے۔
کہاں لکھا ہوتا ہے ڈسک کے پہلے سیکٹر پر یعنی سیکٹر زیرو پر ڈسک کے دوسرے سیکٹر پر اور بیک اپ آخری سیکٹر پر
مطابقت صرف BIOS پر کام کرتا ہے۔ بنیادی طور پر UEFI پر کام کرتا ہے لیکن جدید ٹولز کی مدد سے BIOS پر بھی کام کرتا ہے۔

MBR اور GPT کو ادل بدل کرنا

[ترمیم]

ایم بی آر اور جی پی ٹی پارٹیشننگ اسکیموں کے درمیان باہمی تبدیلی مختلف ٹولز کا استعمال کرکے کی جا سکتی ہے۔ تاہم یہ کام اگر احتیاط سے انجام نہ دیا جائے تو اس عمل میں ڈیٹا کو نقصان ہو سکتا ہے۔

طریقہ ڈیٹا ضائع ہونے کا خطرہ اوزار
محفوظ کم خطرہ (لیکن ہمیشہ پہلے ڈیٹا کا بیک اپ کر لیں) ونڈوز `mbr2gpt`
غیر محفوظ سارا ڈیٹا مٹاتا ہے۔ ونڈوز ڈسک مینجمنٹ

ایم بی آر

[ترمیم]

اگر ہم ڈسک کو ایک کتاب سمجھ لیں تو اس کا ہر سیکٹر (sector) ایک صفحہ سمجھا جا سکتا ہے۔ عام طور پر ہر سیکٹر پر 512 bytes لکھے جا سکتے ہیں۔ ہر بائٹ hexadecimal کے دو ڈیجٹ پر مشتمل ہوتا ہے جیسے 00۔ hexadecimal کو ox سے ظاہر کرتے ہیں یعنی اگر کسی آرٹیکل میں ox00 لکھا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ڈسک پر اُس جگہ 00 لکھا ہے۔
ایم بی آر پہلے سیکٹر پر لکھا جاتا ہے جو سیکٹر زیرو کہلاتا ہے۔ اس کے 512 بائٹ میں سے پہلے 446 بائٹ پر boot code لکھا ہوتا ہے۔ اس کے بعد سولہ سولہ بائٹ کی چار لائنوں میں چار پارٹیشن کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ آخری بچے دو بائٹ پر 55AA لکھا ہوتا ہے جسے boot signature کہتے ہیں اور اس میں پارٹیشن سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہوتی۔
پہلے سیکٹر کا پہلا بائٹ یہ بتاتا ہے کہ یہ ڈسک active یعنی bootable ہے یا نہیں۔ اگر پہلے بائٹ پر 00 لکھا ہو تو ڈسک bootable نہیں ہے۔ اور اگر 00 کی جگہ 80 لکھا ہو تو یہ ڈسک bootable بن جاتی ہے۔
اس کے بعد کے تین بائٹ سلنڈر، ہیڈ اور سیکٹر (CHS) کی ابتدا بتاتے ہیں لیکن LBA کے رائج ہونے سے یہ متروک ہو گئے ہیں۔
پانچواں بائٹ بتاتا ہے کہ پارٹیشن پر کونسا فائل سسٹم موجود ہے۔

سیکٹر زیرو، پانچواں بائٹ
ہیکس کوڈ مطلب
0B FAT32 (CHS)
0C FAT32 (LBA)
07 NTFS/exFAT
83 Linux
05, 0F Extended partitions

چھٹا، ساتواں اور آٹھواں بائٹ سلنڈر، ہیڈ اور سیکٹر (CHS) کا اختتام بتاتے ہیں۔ اس کے بعد کے چار بائٹ ایل بی اے کی ابتدا بتاتے ہیں اور اس کے بعد کے چار بائٹ سیکٹرز کی کل تعداد بتاتے ہیں۔
ہم عام زندگی میں decimal اعداد استعمال کرتے ہیں جیسے 11259375۔ اگر اس عدد کو ہیکزاڈیسیمل میں لکھا جائے تو یہ AB CD EF (تین بائٹ) بن جائے گا۔ لیکن ڈسک پر اسے الٹی ترتیب سے لکھا جاتا ہے یعنی EF CD AB۔

  • MBR+LBA والی ڈسک میں سیکٹر زیرو پر MBR اور سیکٹر 63 پر LBA لکھا ہوتا ہے کیونکہ اسی سیکٹر سے پہلا پارٹیشن شروع ہوتا ہے۔
  • GPT+LBA والی ڈسک میں سیکٹر ایک سے 33 تک GPT اور پارٹیشن ٹیبل کی تفصیل درج ہوتی ہے جبکہ پہلا پارٹیشن سیکٹر 2048 سے شروع ہوتا ہے (یعنی دس لاکھ بائٹ کے بعد) (4K الائنمنٹ کے لیے)۔ ہر پارٹیشن پر سب سے پہلے DBR لکھا ہوتا ہے جو اس پارٹیشن پر موجود فائل سسٹم کی تفصیل اور اگر پارٹیشن bootable ہو تو boot code کے بارے میں بتاتا ہے۔ DBR کو ڈسک بوٹ ریکارڈ یا DOS بوٹ ریکارڈ یا والیوم بوٹ ریکارڈ (VBR) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ہر پارٹیشن کے شروع میں موجود ہوتا ہے جبکہ MBR صرف پوری ڈسک کے پہلے پارٹیشن کے پہلے سیکٹر پر ہوتا ہے۔

GPT ڈسک میں سیکٹر زیرو کا کوئی کام نہیں ہوتا مگر اس پر حفاظتی MBR لکھ دیا جاتا ہے تا کہ اگر کسی پرانے کمپیوٹر سے یہ ڈسک منسلک کی جائے تو بھی فیل نہ ہو۔
FAT32 ایم بی آر فائل سسٹم میں DBR کی backup کاپی سیکٹر نمبر 6 پر موجود ہوتی ہے جسے CHKDSK یا TestDisk جیسے آلے پڑھ لیتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ڈسک کی مرمت کر دیتے ہیں۔

اہم نکات کا خلاصہ

[ترمیم]
  • FAT32 0B بمقابلہ 0C: اندرونی ڈرائیوز کے لیے `0B` (زیرو بی) اور قابل منتقلی میڈیا (USB وغیرہ) کے لیے `0C` (زیرو سی) استعمال کریں۔
  • LBA: بڑی ڈرائیوز استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے؛ MBR اور GPT دونوں کے ساتھ ہم کام کرتا ہے۔
  • UEFI: جدید فرم ویئر ہے جس میں GPT، سیکیور بوٹ اور تیز تر بوٹ ٹائمز کے لیے سپورٹ موجود ہے۔
  • MBR صرف 2TB تک کی ڈسک کو سپورٹ کرتا ہے اور 4 پرائمری پارٹیشنز تک محدود ہے۔ GPT بڑی ڈرائیوز اور کافی زیادہ پارٹیشنز کو سپورٹ کرتا ہے۔
  • MBR سے GPT یا GPT سے MBR میں تبدیل کرتے وقت ڈیٹا کے نقصان سے بچنے کے لیے محفوظ ٹولز (tools) استعمال کریں جیسے ونڈو 10 یا ونڈو 11 کا `mbr2gpt` یا تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر استعمال کریں۔
  • سب سے پرانے کمپیوٹر CHS + MBR + BIOS استعمال کرتے تھے۔ پھر درمیانی مدت کے کمپیوٹر LBA + MBR + BIOS استعمال کرتے تھے۔ حالیہ کمپیوٹر LBA + GPT + UEFI استعمال کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]
  1. file system
  2. What is a partition in computers?
  3. Understanding File Systems